میرپور کا پہلا کیس ایران سے لائے گئے زائرین کا تھا جو کہ پہلے دن سے قرنطینہ میں ہے۔ میرپور میں کا دوسرا کیس برطانیہ پلٹ شہری کا مثبت آیا جو چند روز پہلے برطانیہ سے بنگڑیلہ میرپور آیا تھا۔ کورونا ٹسٹ مثبت آنے پر نوجوان کو ائسولوشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کنٹکٹ کے سیمپل لیبارٹری کو بھیجے گئے جن میں سے ٢ مزید کیس مثبت آئے اور یہ کیس نوجوان کے والد والدہ ہیں۔

بھمبر کے دو مثبت کیس کا تعلق غازی گڑھا سے ہے اور یہ پنجاب میں کسی رشتے دار کے جنازے میں گئے تھے جہاں سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس آپ کو اس حوالہ سے با خبر رکھے گا۔ لوگوں سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ میل جول کم رکھیں اور گھر کے اندر رہیں۔ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی فاصلہ ضرور اختیار کریں تاکہ آپ کسی بھی مصیبت سے بچ سکیں۔

فوکل پرسن

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور