حویلی کہوٹہ کے انتخابی نتائج میں جعلسازی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ چوہدری محسن عزیز کی ٹیم کی جانب سے جاری ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متعدد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے نئے فارم ایک ہی شخص کی ایک جیسی لکھائی اور ایک ہی انداز میں تیار کیے گئے۔ویڈیو جاری کرنے والوں کے مطابق چوہدری محسن عزیز اور خواجہ طارق سعید کے حق میں آنے والے بعض پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تبدیلی کر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے ووٹ بڑھانے کی کوشش کی گئی اور متنازعہ فارم ریٹرننگ افسر حویلی کے سامنے پیش کیے گئے۔ متاثرہ امیدواروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اصل پولنگ ریکارڈ، فارم 24 اور دیگر انتخابی دستاویزات کی بنیاد پر شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔