الیکشن کمیشن کے مطابق 10 اگست (پیر) سے پونچھ ڈویژن میں قانون ساز اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے سات پر پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے اور اب اس ڈویژن کے صرف چار حلقوں پر سابقہ شیڈول کے مطابق انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
پونچھ ڈویژن کے جن سات حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں وہ راولاکوٹ اور پلندری کے اضلاع میں واقع ہیں۔ جبکہ ضلع باغ کے تین اور ضلع حویلی کے ایک حلقے میں الیکشن شیڈول کے مطابق ہو گا۔
باغ اور حویلی میں واقع ان چار حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ہے اور ان حلقوں میں ایک موجودہ اور دو سابق وزرائے اعظم بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں




