سونامی تنیوٹ سے ٹکرا گیا تنیوٹ سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا صفایا درجنوں افراد نے پیپلز اور ن لیگ کو چھوڑ کر عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جھنڈے تلے انصر ابدالی کی قیادت قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی شامل ہونے والوں میں علامہ شاید قادری صاحب،اور علامہ اسد محمود قادری صاحب کی رہائش گاہ پر لیاقت بٹ صاحب،اسد محمود قادری صاحب،شاہد حسین قادری صاحب،ضیافت بٹ صاحب،رفاقت بٹ صاحب،خاور بٹ صاحب،فرید بٹ صاحب،چوہدری واحد حسین،چوہدری جاوید علی تبسم ،اختر چوہدری ،چوہدری عابد طاہر صاحب،شکیل بٹ،ماسٹر زمان صاحب،باہو مغل،زمرد کھوکھر،خلیل احمد،عثمان بٹ،خلیل احمد بٹ،وسیم شیراز،خاور بٹ،اصف بٹ محمد شکیل، عمران احمد اور دیگر درجنوں افراد نے اپنے کنبے قبیلے سمیت تحریک میں شمولیت اختیار کی،
انصرابدالی کارکنان کے ہمراہ مرکزی رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر چوہدری محمد یوسف صاحب کی رہائش گاہ پر پہچے چوہدری محمد یوسف صاحب نے انصرابدالی کو کارکنان سمیت خوش آمدید کہا اس کے بعد انصرابدالی قافلے کی صورت میں جب دھنہ بازار پہچے تو چوہدری نزاکت صاحب ،نمبردار افسر صاحب، زمرد کھوکھر صاحب ساجد رتو کی قیادت میں کھلاڑیوں نے انصرابدالی کا شاندار استقبال کیا کھلاڑیوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص بھنگڑے اور زبردست نعرہ بازی
بعد ازاں انصرابدالی قافلے کی صورت میں تنیوٹ پہچے تنیوٹ قاری محمد اسد قادری صاحب کی رہائش گاہ پہچنے پر انصرابدالی کا شاندار استقبال کیا گیا کھلاڑیوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص بھنگڑے انصرابدالی کے حق میں زبردست نعرہ بازی فضا انصرابدالی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی انصرابدالی کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پنڈال میں لایا گیا
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا گیا جسکی سعادت حافظ عدنان رفیق صاحب نے حاصل کی نعت رسول مقبول کی سعادت ملک بلال نے حاصل کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ قاری اسد قادری صاحب نے انجام دیئے
تقریب سے سنیئر رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر چوہدری محمد یوسف صاحب ،صدر تحریک انصاف کھوئیرٹہ راجہ سکندر حیات خان ایڈووکیٹ، نائب صدر انصاف لائرز فورم ضلع کوٹلی چوہدری وسیم کفایت ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف کھوئیرٹہ چوہدری زاہد بوستان ایڈوکیٹ، علامہ اشتیاق قادری صاحب، علامہ شاہد قادری صاحب، چوہدری ضمیر صاحب،افتخار مقدم چوہدریوں،چوہدری سلطان صاحب،ٹھکیدار چوہدری محمود صاحب شوکت جٹ صاحب، ماجد سلطانی ،رئیس چوہدری، عامر زرگر،وقاص رازاق، سبیل خان، حسیب عزیز اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسد قادری صاحب اور انکی پوری ٹیم کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی اور شامل ہونے والے تمام احباب کو خوش آمدید کہا اور انصر ابدالی کی سیاسی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انصرابدالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ آج آپ نے جس جوش و جذبے کے ساتھ آپ نے میرا استقبال کیا اس پر آپکا شکر گزار ہوں انشاءاللہ اپکو مایوس نہیں کروں گا حلقہ کھوئیرٹہ کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے سیاست کے میدان میں آیا ہوں حلقہ کھوئیرٹہ کی عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کا احتساب کروں گا راجہ نثار اور مطلوب نے اپنے اردگرد موجود خاص قسم کے طبقے کو نوازہ مطلوب انقلابی نے پلوں کی مد میں کرپشن کی یہ عوام ک پیسہ ہے اس کا حساب لیں گے راجہ نثار احمد خان لوگوں سے کئے ہوئے وعدے پورے نہ کر سکے پل بناؤ مہم کے مظاہرین پر ایف آئی آر کے زریعے دبانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انصرابدالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڈھیال نالہ بان پل کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اس پل کہ نہ ہونے کی وجہ سے بڈھیال کے لوگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے یہ پل عوام علاقہ کے لئے آخری ضرورت ہے آخر میں انصرابدالی نے اہلیان تنیوٹ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔




