لائن آف کنٹرول کے سرحدی گاؤں رڈ دھیری میں انڈین آرمی کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ

انڈین فورسز کی طرف سے سول آبادی پر معصوم اور نہتے شہریوں پر آئے روز بربریت کی انتہا

زیر نظر تصویر میں ماسٹر محمد جمیل صاحب کی زیر تعمیرات دوکانات انڈین فورس کے مارٹر شیل سے شدید نقصانات

میڈیا نمائندگان کو تفصیل بتاتے ہوئے ماسٹر محمد جمیل صاحب کا کہنا تھا آئے روز انڈین آرمی کی بزدل فورسیز سول آبادی پر معصوم نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرتی ہے جوابی کاروائی میں پاک آرمی ان کی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہے پاک آرمی کی بھرپور جوابی کارروائی سے انڈین بزدل فوج بلوں میں گھس جاتی ہے لائن آف کنٹرول کے باسیوں کا یہ کہنا تھا جب تک جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی انشاء اللہ ہم اپنی پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں