پورے ملک میں طلبا سراپہ احتجاج آج کوٹلی آازاد کشمیر پریس کلب میں عامر بشیر انقلابی،خمزہ ملک کی قیادت میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کی گئی۔
آزاد کشمیر کے ممتاز طالبعلم رہنما عامر بشیر انقلابی کا کہنا تھا کہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے آن لائن کلاسزاور امتحانات کا قیام عمل میں لانا ممکن نہیں۔
عامر بشیر انقلابی نے پُرزور مطالبہ کیا کہ بجٹ میں تعلیم کو جی ڈی پی کے ۴ فیصد تک اضافہ کیا جائے سہولیات کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹیکنالوجی کو بہتر اور بلا تحصیص ہر کوچے تک پہنچائی جائے۔
پُر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف۵۰ فیصد ٹیوشن فیس لی جائے باقی تمام فیس معاف کی جائے۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی طرف بھی روشنی ڈالی کے کہ تعلیم کو نیشنلائز کیا جائے اور طلبآ کو ان پرائیویٹ آداروں کی بلیک میلنگ سے آزاد رکھا جائے اور سٹوڈنٹ یونینز سے فالفور پاپندی اٹھا کر اس صورتحال کے بعدیونین انتخابات کا انتظام کیا جائے۔
خمزہ ملک اور دیگر طلبا نے کہا کے تعلیمی نظام بہت پستی کا شکار ہے اس کو نئی جدت میں ڈھالا جائے اور تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے سب طلبا نے اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ جاری رکھنے کا عزم دُھرایا۔
گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ میں طلبا پر پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے زمہ داران کو مطلع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔



