پیارے بھائیوبزرگو اور دوستو مجھے کوٹلی والوں سے نہ کوئی بغض نہ حسد اور نہ ہی کوئی ذاتی لڑائی یا دشمنی ہے۔بلکہ اچھے تعلقات ہیں لیکن اپنی مٹی ،اپنے علاقے ،اپنے راجمحل پر کبھی سمجھوتا نہیں کروں گا نہ ہونے دوں گا۔بہت نوازہ ،بہت ساتھ دیا،بہت نعرے لگا لیے۔بدلے میں ہمارے کام بھی ہوئے ہوں گے لیکن ایک بات آپ سب معززین علاقہ راج محل والے جانتے ہیں اور میں بھی عیاں کر دینا چاہتا ہوں اگر دل سے خواہش رکھتے ہیں راجمحل ترقی کرئے راجمحل کی عوام کسی کی محتاج نہ ہو راج محل والے خود ہی راج محل پر راج کریں تو خدا راہ اس بار سب ذاتی مفاد کو بھول جائیں سب متحد و منظم ہو جائیں سب ایک نقطے ایک مشن اور ایک ہی مقصد کیلیے یکجاں ہو جائیں۔سب انا،ضد،ذاتی رنجش،ذاتی مفاد،زاتی اختلافات کو بھول کرایک ساتھ راج محل بچاو راج محل پر راج محل والوں کا راج ،تحریک شروع کریں وعدہ کرتا ہوں ہر طرح سے جانی مالی عملی ہر طرح سے کندھے سے کندھا ملا کر چلوں گا۔تمام معززین علاقائی جو سیاسی اثرو رسوخ رکھتے ہیں التماس کرتا ہوں اس بار متحد ہو جائیں اپنی آنے والی نسلوں کیلیے اپنے مستقبل کیلیے اور ایسے متحد ہو پھر کامیابی کے علاوہ ہم دوسرا اپشن ہی ختم کردیں۔میں یہ پیغام صرف اور صرف اپنے علاقے اپنے لوگوں کی بہتری کیلیے کر رہا ہوں اسی میں ہماری عزت و بقاء ہے۔راجمحل والوں ایک بار سوچیے گا ضرور تبدیلی ،انقلاب ایسے ہی نہیں آتا لانا پڑتا ہے اور اگر آج ہم منظم نہیں ہوں گے تو کب اور کیسے نظام بدلے گا۔ایک آخری بات عوامی متفقہ راہے سے راجمحل سے جس کا بھی چناو کیا جائے گا الف لیتا ہوں برادری عزم ذات پات ہر طرح سے صاف ہو کر سپورٹ کروں گا۔اور ہاں میرا فیس بک پر یہ سب لکھنے کا مطلب قطعا پبلیسٹی،یا یا کچھ ثابت کرنا نہیں ہے بلکہ دل سے چاہتا ہوں جیسے دوسرے حلقوں میں وہاں کے مقیم لیڈروں کا اثرورسوخ اور پہچان ہے۔ایسے ہی راج محل والوں کا اپنا لیڈر ،اپنا ایم ایل اے اور اپنی الگ پہچان ہو۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔وسلام