شیرانی کے علاقے دانہ سر سے ایک شخص گل شاہ ولد عطا محمد قوم ناصر ساکن پشاور کی لاش برآمد ہوئی ہے.ذرائع کے مطابق گذشتہ رات مقتول نے زخمی حالت میں اپنے گھر کو فون پر آگاہ کرتے بتایا تھا کہ کوئٹہ سے ژوب پہنچنے کے بعد ژوب سے ٹوڈی گاڑی میں دیگر تین نامعلوم سواریوں کے ہمراہ ڈی آئی خان کے لئے روانہ ہوا تاہم راستے میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ سے گذرنے کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے انہیں ایک نامعلوم مقام پر کھائی میں پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے.اس اطلاع پر ژوب پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاش شروع کر دی.تاہم اس شخص کی لاش آج دانہ سر شیرانی کے علاقے سے ملنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا. ذرائع کے مطابق مذکورہ ایک بڑے کاروباری شخص تھے جن کے پاس ممکنہ طور پر رقم کی موجودگی کی وجہ سے قتل کیا گیا.لاش کو پشاور روانہ کر دیا گیا
البم · فیس بک
ژوب....شیرانی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد لاش کو فوری ڈی ایچ کیوہسپتال ژوب منتقل کردیا.




