تصویر · فیس بک
وزیراعظم آزاد کشمیر صاحب چیف سیکٹری صاحب میرا آزاد کشمیر کے اس بدنصیب خطے ایل او سی گوئی بٹالی گوئی کوٹلی سے تعلق ہے جہاں بھارتی فوج ایل او سی پر بسنے والے خواتینوں بزرگوں بچوں نوجوانوں پر پریکٹس کے طور پر فائر کرتی ہے اگر کوئی نیا ہتھیار چیک کرنا پڑے تو ایل او سی کے بسنے والے لوگوں پر چیک کیا جاتا ہے ہم جس علاقے میں رہتے ہیں وہاں پاکستانی افواج ہماری اللہ تعالی کے بعد حفاظت اور مدد کرتی ہے یہا ں پر سیول حکومت نام کی کوئی چیز نہیں میر صاحب بھارتی درندنگی کی وجہ سے ہمارے سکول سال میں اوسط دو ماہ لگتے ہوگے مال مویشی کو بھی بھارتی فوج ہلاک کردیتے زمین اگر تھوڑی بہتی کسی کےپاس ہے بیجنے نیں دیتے اگر رات کوبیج لے تو کاٹنے نہیں دیتے فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں ایل اوسی کے پچاس فیصد لوگ دور دراز محنت مزدوری کےلیے جا نہیں سکتے اپنے بیوی بچوں کو خطرے میں چھوڑ کر ،، ہماری تیسری نسل تباہ ہورہی ہے ہمارے دوماہ خوف کی حالت میں پڑے ہوے بچوں کا کامقابلہ مری ایبٹ آباد اسلام آباد کوٹلی کے اعلی کوالٹی کے سکولوں کالجوں میں پڑے ہوں بچوں ساتھ ملازمت کےلیے انٹری ٹیسٹ انٹرویو کراے جاتے ہیں پبلک سروس کا نام لیانا آسمان پر تھوکنے والی بات ہے ایل او سی کے لوگ مجبوری کی وجہ سے 70سے،،،،، 80 فی صدی لوگ انتخابات میں مل کر ووٹ دیتے ہیں جو کہ سیاستدانوں کویہ پسند نہیں اس لیے بری طرح ہمیں نظر انداز کیا جارہاہے ہمیں کس کس طرح پریشان کیا جاتاہے میں صرف ایک مثال دیتا ہو ایک سال قبل آزاد کشمیر حکومت نے ہماری یونین کونسل کو دوحصوں میں تقسیم کیا کیونکہ ہماری یونین کونسل کی آبادی ذیادہ تھی اسی طرح سارے آزاد کشمیر میں آبادی کے حساب سے یونین کونسلیں بنائی گی ہماری یونین کونسل تقسیم ہونےکےبعد پرائمری ٹیچر وں کے یونین کونسل کی بنیاد پر انٹری ٹیسٹ ہوے چھ سات پوسٹے ہماری یونین کونسل کی تھی جو قا نونی مجبوری کی وجہ سے ہماری یونین کونسل جو ایل او سی ساتھ والے علاقے پر مشتمل تھی ۔سب ٹیچر قانونی مجبوری کی وجہ سے ایل او سی یونین کونسل کے لوگوں کو بھرتی کرنا پڑا حکومت آزاد کشمیر کو بڑا دکھ محسوس ہوا ہماری یونین کونسل جو ایل او سی پر بنی تھی اس سال کچھ پرائمری ٹیچر ریٹائرڈ ہونے والے تھے ان پرائمری ٹیچروں کو ایل او سی سے ہٹ کر بھرتی کرنے کے لیے خاموشی سے مظفرآباد آباد کے کسی آدمی سے عدالت میں رہٹ کرادی جس کاہمارے سا تھ کوہی تعلق نہیں نہ ضلع نہ تحصیل ہمارے علاقے کاوہ ادمی ہے نہ ہمارے ضلع تحصل یاملکا ابادی کا وہ ادمی ہے نہ ہمیں نوٹس دیا نہ ہمیں بتایا جب انٹری ٹیسٹ کا اشتہار ایا تو ہمیں پتہ چلا کہ کہ ہماری یونین کونسل مظفرآباد کے کسی آدمی کی درخواست پر ختم کردی گی ہے میری اپیل ہے اپ سے تمام میڈیا چینلوں پر کام کرنے والے نمائندوں سے خالی ہونے والی ٹیچروں کی پوسٹس اپ پیچھے اپنے ورکروں کے لیے لے جاے لیکن کم از کم ہماری یونین کونسل گوئی بٹالی جو ایل او سی کے علاقوں پر مشتمل ہے اس کو تو ختم نہ کریں صرف ایک مثال اپ کولکھی ہے آزاد کشمیر حکومت ہمارے ساتھ کیا کیاکرتی اپ ہماری مدد کریں شاید حکومت آزاد کشمیر مان جاے اور ہم بے بس لوگوں کو سیاست کی رحم وکرم پر نہ چھوڑے جن کے سینے میں دل نیں ہوتا یہاں نہ انسانی حقوق کی تنظیمیں نہ فلائی تنظیمیں بے بس مظلوم کےلے۔یہ لوگ کام نہیں کرتے شہرت مشہوری کے یہ سب ہیں سب کام کرتے ہیں ان کی مدد کے بغیرایل او سی کے لوگ اس کرونا کہ دور میں بھی زندہ ہیں انشاءاللہ زندہ رہیں گے یہ جہاں فوٹو سیشن ہوتے وہاں کام کرتے ہیں نمبر ار محمد بشیر سرپرست اعلی ایل او سی ویلفیئر ایسوسی ایشن گوئی،،،، بٹالی گوئی




