آزادی اظہار رائے سے معاشرے تعمیر وترقی کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر مکمل پابندی اور وہاں کسی کو قابض فوج اور ہندوستانی حکومت کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں ، مقبوضہ کشمیر میں بہتے آگ کے دریا میں قلم کی حرمت کےلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آزادی اظہار رائے کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آزادانہ صحافت ریاست کی ترقی کےلئے ناگزیر ہے ۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ حکومت آزادکشمیر آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔ آزادکشمیر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ قلم کی حرمت کےلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں