ڈیڈ باڈی کہاں سے کہاں آئ کیسے آئ اس معاملے کی چھان بین کے بجائے چوکی آفیسر عدنان صابر صاحب کا ٹرانسفر تشویشناک ہے۔

عدنان صاحب بہت تھوڑی سی نفری کے ساتھ علاقے کے امن وامان اور ہر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے تھے۔

#کرونا لاکڈاؤن کے دوران قلیل نفری کے باوجود ہمارے تمام داخلی راستوں پر ناکے لگا کے علاقے کو بلکل کرونا سے محفوظ رکھا ہوا تھا۔

انہوں نے علاقے کے بڑے بڑے مگرمچھوں کو سلاخوں کے پیچھے لایا۔

ممکن تھا کہ ہمارے علاقے کے بڑے منشیات فروشوں کا سدباب ہو جاتا۔

عدنان صاحب دو مرتبہ سرساوہ سٹیشن پر بطور چوکی آفیسر آئے۔ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وہ بذات خود نفیس،لائق،معاملہ فہم اور نہایت ہی عمدہ اخلاق کے مالک ہیں۔

میں مسرور دلیر سرساوہ کا ایک عام شہری ہونے کے ناطے وزیر اعظم فاروق حیدر صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ معاملے کی چھان بین کر کے اصل قصور واروں کو سزا دی جائے ۔. تنویر فاضل النور نیوز پنجیڑہ