گوئی میں گیس سلنڈر 1350 روپے بکنے لگا بٹالی میں مرغا 200روپے کیلو اور دیگر اشیاء ضرورت کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور مزدور طبقہ بری طرح متاثر ایک کرونا وائرس کی وبا اور اوپر سے انڈین آرمی کی شیلینگ انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی کوئی چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم موجود نہیں چوکی افسر گوئی صغیر چوہان صاحب سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ گوئی ریٹ لسٹ ہمیں مہیا نہیں کی جاتی

عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی سے مطالبہ کیا ہے کہ گوئی میں ریٹ لسٹ مہیا کی جائے اور اس پر عمل درآمد کروایا جائے

ذخیرہ اندوزوں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کو قانونی گرفت میں لایا جائے