ائسولیشن سینٹر کوٹلی کے سپوت کا کارنامہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سستی شہرت حاصل کرنے کےلئے دوست احباب سے یہ اشتہاری مہم چل نکلی ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے سیاسی امور کے ڈی جی سپوت کوٹلی کے پرزور مطالبے پر پچاس بیڈ کے ائسولیشن سینٹر کا اعلان کیا ہے بھمبر میرپور مظفرآباد راولاکوٹ اور دیگر جگہوں پر کئے گئے اعلانات کروانے والے سپوتوں کے نام ابھی تک منظرعام پر نہیں آئے ہیں کیا وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنا ویژن اور سوچ نہیں تھی کہ کرونا وائرس کی اس وباء سے نمٹنے کے لئے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ کوٹلی میں بھی ائسولیشن سینٹر ضروری ہے
ارے یار خدا کا خوف کریں یہ وقت چھچھورے پن کا نہیں ہے کہ اپنی بلے بلے کروانے کے لئے بناوٹ اور پبلسٹی کے شوہدے قسم کے سہارے استعمال کئے جائیں
یاد رکھیں عزت و ذلت رب کے ہاتھ ہے اس طرح کی احمقانہ حرکات کرکے لوگوں کے سامنے تماشہ نہ بنیں، مجھے اس بات کا بخوبی علم ہے کہ شرم پروف لوگوں کا ایک اجڑھ وزیراعظم آزاد کشمیر کے اردگرد منڈلاتا پھر رہا ہے لیکن ایسی بھی بے تکیاں نہ چھوڑی جائیں کہ بے توقیر ہونے والے عہدے کی مزید تذلیل اور رسوائی ہو



