گوئی اور سے ملحقہ دیہات میں :لاک ڈاون سے غریب طبقے کی پریشانیوں میں آۓ روز آضافہ۔ آٹے کی ترسیل نہ ہونے کے برابر عوام پرائیویٹ مارکیٹ سے فروخت ہونے والا آٹا 20کلو گرام1150,1200 روپے میں خریدنے پر مجبور۔

گوئی اوراس سے ملحقہ دیہات کے: عوام سراپا احتجاج ہیں محکمہ خوراک آزاد کشمیر کے اضلاع میں آٹے کی ایلوکیشن فوری بڑھائے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔

: تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ آزاد کشمیر کی جانب سے جو آٹا ڈپو کو فراہم کیا جا رہا تھا ایک طرف تو آٹے کے ریٹس میں اضافہ کردیا گیا اور دوسری جانب آٹے کی ایلوکیشن بھی کم کر دی گئی ہے۔

: آزاد کشمیر کے غریب عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر صدر آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری،وزیر خوراک سے مطالبہ کیا ہے کہ سول سپلائی ڈپو کی ایلوکیشن کو بڑھائی جائے تاکہ لوگ آسان نرخ پر آٹا خرید سکیں۔