تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق کوئی علم نہیں ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ عدالتی حکم پر فوری اور من و عن عملدرآمد کرے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کسی اچھے سلوک کی توقع نہیں تھی اسی لیے ہم نے عدالت سے رجوع کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے حکم کو سیاست کا محور نہیں بنایا، تاہم جب تک نظرثانی کی درخواست منظور نہیں ہو جاتی، حکومت ہر صورت عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی پابند ہے اور عدم عملدرآمد پر توہینِ عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے