ذرائع کے مطابق بیرسٹر افتخار گیلانی کے نام پر غور کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر متعدد لیگی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ اگر راجہ شاداب سکندر ایڈووکیٹ سے ٹیکنوکریٹ نشست کے حوالے سے وعدہ کیا گیا تھا تو قیادت اس پر عملدرآمد کرے اور میرٹ کو ترجیح دے۔
سوشل میڈیا پر راجہ شاداب سکندر کے حامی متحرک دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
اب نظریں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر ہیں کہ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے کس امیدوار کو نامزد کیا جاتا ہے۔



