بھارتی حکومت مودی اور ڈوول غور سے سن لو میرے والد یاسین ملک کشمیر کے شیر ہیں اور کوئی بھی جیل کی دیوار نہ ان کے حوصلے کو توڑ سکتی ہے اور نہ ہی ہمارے عزم کو۔ ہم آپ سے خوفزدہ نہیں ہیں اور نہ ہی کبھی آپ کے سامنے جھکیں گے۔

بھارت کے وہ نوجوان خصوصاً جنرل زی (Gen Z) جو آج جشن منا رہے ہیں وہ یہ سوچیں کہ جب آپ کی حکومت نے ایک پوری قوم کو قید کر رکھا ہے اور لاکھوں لوگوں سے ان کے بنیادی حقوق اور آزادیاں چھین لی ہیں تو پھر آزادی کا جشن کیسا؟ جبری قبضے کے سائے میں حقیقی آزادی کا وجود نہیں ہوتا۔

آج کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر ہم اعلان کرتے ہیں کہ حقِ خود ارادیت کے لیے ہمارا عزم آپ کے ہر ظلم اور جبر سے زیادہ دیرپا ثابت ہوگا۔