الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کیخلاف چودھری محسن عزیز اور خواجہ طارق سعید کی کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواستیں دو ایک کے تناسب سے مسترد کردیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف الیکش کمشنر جسٹس ر مصطفی مغل اور سینئیر ممبر خواجہ احسن نے فیصل راٹھور کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ ممبر سید نظیر الحسن گیلانی نے اپنے فیصلہ میں حکم کیا ہے کہ آر او شکایات والے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ رزلٹ مرتب کرئے۔