ایل اے 16 باغ 3 کے 14 جبکہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ اسٹیشنز 12 ہزار 270ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ترجمان کے مطابق ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی جہاں مجموعی طور پر 7 ہزار 238 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

دوبارہ پولنگ کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ اسٹیشنز پربھی کل دوبارہ پولنگ ہوگی ان پولنگ اسٹیشنزپرمجموعی طورپر 5 ہزار 32 ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جن کیلئے پولنگ کا عمل پرامن اورشفاف اندازمیں مکمل کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔