آزاد کشمیر میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ملک بھر کی طرح آزاد جموں و کشمیر میں بھی یومِ آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔ مرکزی تقریب مظفرآباد کے ہائیکورٹ پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں صدرِ ریاست چوہدری لطیف اکبر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا بعد ازاں صدرِ ریاست نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔




