الیکشن 2026کے نتائج آنے کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں تیز ہو گئی

قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آزادکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کیلئےپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس مری میں طلب کر لیا.

ذرائع کے مطابق یہ اہم اجلاس بروز ہفتہ 15 اگست کو دن 11 بجے گورنر ہاؤس مری میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت پارٹی کے قائد میاں نواز شریف خود کریں گے۔آزاد کشمیر کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟ اس حوالے سے پارٹی کی اندرونی مشاورت میں تین اہم اور سينئر رہنماؤں کے نام سرِ فہرست ہیں:صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق کے نام شامل ہیںذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں ہونے والے اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ان تینوں امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد حتمی نام کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں صرف حکومت سازی ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے عوامی مسائل اور حکومت کی تشکیل نوکے آئندہ لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گیخطے میں مستحکم گڈ گورننس اور ترقیاتی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔