حلقہ ایل اے-17 حویلی کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔
نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے 31 ہزار 839 ووٹ لے کر نشست جیت لی۔
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محسن عزیز 28 ہزار 975 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ طارق سعید 8 ہزار 295 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے وزیراعظم فیصل راٹھور پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محسن عزیز حلقے میں برتری حاصل کیے ہوئے تھے۔




