چیف الیکشن کمشنر جموں و کشمیر جسٹس (3) غلام مصطفی مغل نے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر عوام کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ آج جموں و کشمیر قانون ساز

اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی - مظفر آباد ڈویژن کی 9 نشستوں جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی 12 نشستوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان پہنچا دیا گیا ہے ، نیلم اور جہلم ویلی کے تمام انتخابی حلقوں میں پولنگ میٹریل کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے جبکہ مظفر آباد کے 5 انتخابی حلقوں میں پولنگ میٹریل کی ترسیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ عملہ سخت سکیورٹی میں

متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام

ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں اور اپنے

ووٹ کی طاقت سے بہتر مستقبل اور اہل قیادت کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا کوئی متبادل نہیں اور ہر شہری کو اپنا قومی فرض ادا کرنا چاہیے۔ ووٹ ایک امانت ہے ، اسے دیانتدار اور اہل امیدوار کے سپرد کیا جائے ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں - انہوں نے مزید کہا کہ پرامن شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔