عبدالقیوم خان نیازی
تصویر · فیس بک
کشمیر میں موجود فورسز کا کوئی سپاہی کسی لاٹھی گولی سے نہیں مرا، لوگ کشمیر میں گولیاں کھا رہے ہیں لیکن پرامن کھڑے ہیں۔ کشمیر میں تین مرحلوں میں الیکشن کرائے جارہے ہیں وہاں کی آبادی اسلام آباد سے بھی کم ہے۔ پاکستان کی آبادی پچیس کروڑ ہے یہاں الیکشن ایک مرحلے میں ہوتا ہے تو کشمیر میں تین مرحلوں میں کیوں کروایا جارہا ہے؟ اٹھہتر سال میں ایسا نہیں ہوا، آج کشمیر میں لاشیں گر رہی ہیں، لاشوں کو اٹھا کے لاپتہ کیا جارہا ہے۔




