میرپور میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ایس پی میرپور خاور علی شوکت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر پولیس اہلکار ایک دکان سے سامان لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس وقت وائرل ویڈیو اور اس سے متعلق دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ حتمی حقائق سرکاری تحقیقات یا متعلقہ حکام کے باضابطہ مؤقف کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ اور دیکھنا یہ ہو گا کیا قانون کے رکھوالے قانون کے شکنجے میں آ سکیں گے نہیں