ریاستی رٹ کو بحال کرنے کے لیے وفاق سے 4,000 فیڈرل کانسٹیبلری اہلکاروں اور پاک رینجرز کی سات ونگز (تقریباً 5,000 سے زائد جوان) کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ان فورسز کا 50 فیصد حصہ جدید اسلحہ اور بارود سے لیس ہوگا جبکہ باقی 50 فیصد حصہ اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہو کر جائے وقوع پر پہنچے گا۔
تصویر · فیس بک
وفاقی حکومت سے اضافی فورسز کی کمک طلب کرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے تقریباً نو ہزار اضافی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کے سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہلکار شہید اور 174 شدید زخمی ہوئے ہیں، جبکہ مظفرآباد، میرپور اور پونچھ ڈویژن میں سیکیورٹی کے سنگین مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔




