مسلم لیگ ن ہنگری کے جنرل سیکرٹری راجہ ارسلان عابد ایک ہفتے کے لیے ہنگری سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر راجہ عنصر لطیف، راجہ عرفان سمیت دیگر احباب نے انہیں الوداع کیا۔
دعاؤں میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت سفر کو قبول فرمائے، ان کی تمام عبادات، دعائیں، ذکر و اذکار اور حاضری کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔




