تصویر · فیس بک
ضلع بھمبر کا ایک اور نوجوان رشتے کے جھانسے میں آ کر سندھ میں کچے کے علاقے میں جا پہنچا، تاہم سندھ پولیس کی بروقت کاروائی سے خطرناک گروہ کے ہتھے چڑھنے اور مغوی بننے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل سماہنی کے گاؤں کالچھ کا رہائشی دلاور محمود ولد محمد امین لڑکی کی آواز میں کال پر رشتے کے جھانسے میں آ کر کچے کے علاقے جا پہنچا، تاہم سندھ پولیس کی بروقت کارروائی سے اغوا ہونے سے بچ گیا۔ عوام الناس سوشل میڈیا یا موبائل فون پر کسی بھی قسم کی لاٹری، رشتے یا کسی مشکوک پیشکش کے جھانسے میں نہ آئیں۔ اگر آپ کو پنجاب یا سندھ کے کسی علاقے میں اس طرح کے بہانے سے مدعو کیا جاتا ہے تو ہرگز نہ جائیں۔ یہ وہ جال ہیں جن میں پھنس کر لوگ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال لیتے ہیں۔ یہ پیغام نہ صرف نوجوانوں بلکہ بزرگوں اور ہر خاص و عام شہری کے لیے ہے: خدارا ایسے دھوکے اور جھانسہ سے بچیں۔ آپ کی ذرا سی لاپرواہی آپ کی فیملی اور پورے علاقے کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔




