یہ تاریخی واقعہ اس دور کے "حجاز ریلوے" منصوبے کا حصہ بھی تھا، جو مدینہ منورہ کو دمشق اور پھر استنبول سے جوڑتا تھا۔ اس ریل کے ذریعے نہ صرف تجارت اور سفر آسان ہوا بلکہ مسلمانوں کے درمیان روحانی اور ثقافتی تعلق بھی مزید مضبوط ہوا۔

یہ ٹرین محض ایک سواری نہیں تھی بلکہ ایک چلتی پھرتی "قافلۂ عشق" تھی، جو سرزمینِ وحی سے مقدس امانات لے کر خلافتِ عثمانیہ کے مرکز کی طرف رواں دواں تھی۔ یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں رسول اللہ ﷺ سے محبت اور احترام کس طرح تاریخ کے ہر دور میں زندہ رہا ہے۔