ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قائم مقام سفیر نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے، اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) ہنگری کے صدر راجہ جمیل احمد خان، سیکرٹری جنرل راجہ ارسلان عابد، اور سیکرٹری مالیات عابد علی نے شرکت کی۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے۔