وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ ہم حکومت پنجاب اور چیئرپرسن محترمہ مریم نواز شریف کی سربراہی میں ہر ماہ او پی سی پنجاب کے پلیٹ فارم پر آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام 80 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ قائم کرنے اور ان کا اعتماد بحال کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جس کا دائرہ کار پنجاب کے 41 اضلاع سے بڑھ کر پورے پاکستان تک پھیل چکا ہے۔
بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے ہر اوورسیز پاکستانی کے لیے کھلے ہیں۔ آج کی آن لائن کھلی کچہری میں عوام نے دل کھول کر اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، یہ سلسلہ ہر ماہ کے آخری ہفتے میں جاری رہے گا تاکہ شفافیت، گورننس، اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے، اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر ابھرے۔




