حلقہ 6 کھوئی رٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاداب سکندر ایڈووکیٹ کے جانب سے منعقدہ شمولیتی و استقبالیہ پروگرام کا پنڈال پوری شان و شوکت کے ساتھ سج چکا ہے۔
تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پنڈال کو خوبصورتی سے آراستہ کیا گیا ہے اور مہمانوں کے استقبال کے لیے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
سیاسی ماحول جوش و خروش سے بھرپور ہے، اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے




