مری میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے محسن عزیز کی اس بات پر تعریف کی کہ انھوں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر انتخابات کے دوران حویلی میں سب سے بڑا جلسہ منعقد کروایا اور وہ نوجوان پارٹی کے سرگرم کارکن ہیں۔ میاں محمد نواز شریف نے محسن عزیز کو ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ممبر اسمبلی بنانے کا حتمی فیصلہ کیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ نواز شریف کی اس خواہش کے باوجود محسن عزیز ایک قانونی نقطہ آڑے آنے کی وجہ سے ممبر اسمبلی نہیں بن سکتے۔ وہ قانونی نقطہ یہ ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے لیے جس بھی فیلڈ میں آپ ہیں اس میں دس سال کا کم از کم تجربہ ہونا چاہیے جبکہ محسن عزیز کو انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کیے اب تک 9 سال ہوئے ہیں کشمیر کے آئین کے مطابق دس کا تجربہ چاہیئے #alnoornews