تفصیلات کے مطابق
آزاد کشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ کے علاقے بٹل میں 16 ویں سالانہ عظیم الشان میلاد کانفرنس مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد 13 اکتوبر کو ہو گا۔ اس بابرکت محفل کا مقصد سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن منانا اور محبت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینا ہے۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ حضرت محمد نصر فخری المحمود تونسوی خان (سجادہ نشین دربارہ عالیہ محمودیہ تونسہ شریف) ہوں گے۔ جو اپنے روحانی خطبات سے محفل کو منور کریں گے۔
میلاد کانفرنس کے تمام تر انتظامات خان محبوب چستی اور ان کے ساتھی عاشقانِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ سب مل کر اس مقدس محفل کا حصہ بن سکیں۔
یہ میلاد کانفرنس عشقِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبے کو مزید بڑھانے اور امت مسلمہ کو متحد کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ بٹل میلاد ہاؤس میں ہونے والی یہ روحانی محفل، علاقے کے عوام کے لیے باعث رحمت ہوگی۔
آپ بھی اس بابرکت محفل کا حصہ بنیں، 13 اکتوبر 2024ء کو بٹل میلاد ہاؤس میں منعقد ہونے والی میلاد کانفرنس میں، اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور عقیدت میں شامل ہوں۔



