واسلام۔
تصویر · فیس بک
کل رات راجہ نثار صاحب نے ایک پروگرام میں تقریر کی جس کو سن کر شدید غصہ،رنج اور تکلیف ہوئی لیکن اس سے زیادہ حیرت ہوئی کہ جس گھر میں بیٹھ کر تیس سال سیاست کی،جس گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے ان کیلیے کھلے رہتے تھے،جس گھر کے افراد ان کیلئے اپنا خون پسینہ اور پیسہ پانی کی طرح بہاتے تھے اس گھرانے پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے بیٹے کی سیاست بچانے کی کوشش کی۔راجہ صاحب کے گھر کیساتھ ہمارا سیاسی تعلق کے علاوہ ذاتی تعلق بھی تھا۔۔میری ذاتی خواہش تھی کہ جو تلخیاں الیکشن کے دنوں میں پیدا ہوئی تھی ان کو ختم کر کے ہم عزت اور احترام کیساتھ اپنا سیاسی سفر جاری رکھیں لیکں راجہ صاحب نے جو الزامات ہمارے گھر پر اور میرے مرحوم والد صاحب پر لگاۓ ہیں ان کا جواب دینے کا حق میں محفوظ رکھتا ہوں۔۔انشاءاللہ کچھ دنوں کے اندر پریس کانفرنس کر کے الزامات کے جوابات بھی دوں گا اور باقی کٹھا چٹھا بھی سب کے سامنے کھولوں گا۔۔۔شیشے کے گھروں میں رہنے والے دوسروں پر پتھر نہیں برساتے۔۔




