گوئی آزاد کشمیر ۔۔۔(شا نواز چوہدری سے )راج محل یونین کونسل گوئی کی 35 ہزار آبادی کو انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے خطرے میں ڈال دیا گیا گوئی بازار میں جمعہ کے روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ ضلع پونچھ اور کوٹلی مختلف منڈیوں سے مویشی لے کر گوئی مویشی منڈی میں پہنچ گئےویسے تو گوئی میں عیدالاضحیٰ کی وجہ سے ان دنوں لوگ مویشی لے کر منڈی میں پہنچ جاتے ہیں
لیکن جمعہ کے روز گوئی مویشی منڈی میں ایک دن ہوتا ہے
جہاں لوگ دور دراز کی منڈیوں سے اپنا مال مویشی لے کر فروخت کرنے چلے آتے ہیں
کوٹلی سے جو کورونا سے متاثرہ علاقے ہیں اور ضلع پونچھ میں جو متاثرہ علاقے ہیں ان لوگوں کا بغیر حفاظتی تدابیر اور ماسک کے بغیر منڈی میں ہزاروں کی تعداد کا مجمع
کسی بھی طرح اہلیان گوئی کے لئے خطرے سے خالی نہیں ہے
دوسری طرف منڈی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ نا چہرے پر ماسک نہ ایس او پیز پر عمل درآمد منڈی انتظامیہ کی طرف سے کوئی اقدامات زیر نظر تصویروں میں آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں ہزاروں کی تعداد کا مجمع اور کسی ایک شخص نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا پولیس چوکی گوئی کے ذمہ داران محض سو فٹ کے فاصلے پر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی چوکی پولیس گوئی کے ذمہ داران کا لوگوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے
جبکہ دوسری طرف جمہ اور منگل کے روز تاجر حضرات کو دکانیں نہ کھولنے دینا سراسر ناانصافی ہے تاجر حضرات کا کہنا ہے انتظامیہ کوٹلی کا یہ دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ہے ہمارے بچے پہلے ہی لاک ڈاؤن سے بھوکے مر رہے ہیں اوپر سے مالکان کرایہ کے لئے تنگ کر رہے ہیں کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے ہم فاقوں پر مجبور ہیں اوپرسے عید کا تہوار سر پہ آ رہا ہے لہذا انتظامیہ یہ دوہرا معیار ختم کرکے ہمیں بھی کاروبار کرنے کی اجازت دیں
اور جو لوگ باہر سے متاثرہ علاقوں سے یہاں آکر ہم لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے ان پر پابندی لگائی جائے
اہلیان یونین کونسل گوئی نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی ۔۔۔ایس پی کوٹلی ۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے




