شاہنواز چوہدری سے
تتہ پانی درہ شیرخان سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک چالیس سالہ شخص چوہدری محمد اسلم ولد محمد اکبر ساکن جبر درہ شیر خان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔جسے فوری تتہ پانی لایا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کردیا گیا ہے ۔زخمی شخص کو گولی بازو پر لگی ۔اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے عادل صغیر ولد محمد صغیر کی بھینس گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھی




