ژوب...ماہ صیام میں لاک ڈاؤن کے ستائے عوام کو کیسکو حکام نے زندہ درگور کردیا ہے۔مختلف شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش اور وولٹیج کی کمی بیشی نے روزہ داروں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ شہر کے وسطی علاقے مین ناصر آباد روڈ کو سٹی فیڈر سے منقطع کرکے پانی تقسیم فیڈر سے منسلک کرنا کیسکو حکام کی نااہلی اور غفلت کے سوا کچھ نہیں۔ اگر ان کا قبلہ درست نہیں کیا گیا، تو عوام لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومتی احکامات کی پرواہ کیے بغیر سڑکوں پر آکر بھر پور احتجاج کریں گے.
النور نیوز·بدھ، 29 اپریل، 2020·۲۳۰۳ دن قبل·مطالعے کا وقت · ۲ منٹ