ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کر دوران ضلع میرپور کے مختلف مقامات کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے شہر بھر میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس کو ہدایات دیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں دوکانوں اور دیگر کاروبار جن میں بیکریز،ہوٹلز،پٹرول پمپ وغیرہ کودی جانے والی رعایت پر عملدرآمد کروائیں لوگوں کو بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے نہ دیا جائے،بچوں کے حوالے سے والدین خصوصی توجہ دیں بعض علاقوں میں نوجوان اور بچے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہیں اس طرح کی خلاف ورزیوں کا سدباب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران عوام الناس کی طرف سے بھی بھرپور تعاون کیا گیا اگر انتظامیہ کی طرف سے بہترین انتظامات نہ ہوتے اور عوام الناس بھی ذمہ دارانہ کردار ادا نہ کرتے تو آج میرپور کی صورتحال مختلف ہوتی، انہوں نے عوام الناس سے پھر اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی اسی طرح پابندی کریں جس طرح انہوں نے پہلے کی ہے اس سے ہم اپنے آپ، اپنے پیاروں،دوست واحباب اور معاشرے کے ہرشہری کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ کورونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے صرف حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتاہے۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے شہر کے مختلف بازاروں،سیکٹرز،گلیوں محلوں اور دیہی علاقوں میں بھی اچانک جاکر لاک ڈاؤن اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور جہاں کہیں کمی کوتاہی تھی اسے فوری طور پر درست کرنے کی ہدایات بھی دیں،شہر کے متعدد رابطہ سڑکوں اور مین شاہرات پر جگہ جگہ ناکے لگا کر چیکنگ کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر · فیس بک



