یہ کس نے پکارا محمدﷺ محمدﷺ

بڑا لطف آیا سویرے سویرے

خدا کی قسم اُنؐ کو موجود پایا

جو سر کو جھکایا سویرے سویرے

🌹🍂🌹🍂🌹🍂

خبر جن کے آنے کی نبیوؑ ں نے دی تھی

وہ محبوؐب آیا سویرے سویرے

مبارک ہو اے آمنہ بی کہ تم نے

بڑا اوج پایا سویرے سویرے

🌹🍂🌹🍂🌹🍂

علوم لطافت کلیم نزاکت

بہار آ گئی جب وہ تشریف لائے

سراپائے رحمت وہ جان بہاراں

زمانے پے چھایا سویرے سویرے

🌹🍂🌹🍂🌹🍂

خیال محمد ﷺ میں نیند آگئی جب

قرار آگیا بے قراری کو میری

کیے سبز گنبد کے میں نے نظارے

یہ دل جگمگایا سویرے سویرے

🌹🍂🌹🍂🌹🍂

سحر سر بسجدہ ہے شب سربسجدہ

دو عالم جھکے میرے آقاؐ کے در پر

قمر رات بھر اُنؐ کے روضے پے گھوما

تو خورشید آیا سویرے سویرے

🌹🍂🌹🍂🌹🍂

نماز محبت ادا کر رہا تھا

تصور میں تھے سامنے کملی ؐوالےﷺ

حاصل زندگی کا تھا اک وہ سجدہ

جو سر کو جھکایا سویرے سویرے

🌹🍂🌹🍂🌹🍂

⁦⚜️⁩💖#صَلَّی_اللہُ_عَلَی٘ہِ_وَاٰلِہِ_وَسَلِّم💖⁦⚜️⁩