ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجا کے مطابق آج مورخہ 10 اپریل کو میرپور لیب میں 11 افراد کے کروانا کے ٹیسٹ کیے گے جو سب کے سب ٹیگیٹو آئے ۔ان میں سے 9 بھمبر اور 2 میرپور کے ہیں ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجا نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کی پابندی کریں اور جملہ حفاظتی اقدامات کی بھی پابندی کریں اور گھروں میں رہ کر اللہ تعالی سے پوری انسانیت کی اس بین الاقوامی وبائی مرض سے محفوظ رہنے کی دعائیں کریں ۔کو رونا وائرس سے بچاؤ کے لئے خود بھی لاک ڈاون کی پابندی کریں اور دوسرے لوگوں کو بھی پابند کریں اگر معاشرے کے ہر فرد نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو جلد ہی زندگیاں نارمل ہو جائیں گی اور ایک بار پھر دنیا کی رونقیں بحال ہو جائیں گی۔
خبر · فیس بک



