گوئی سیکٹر میں جمعرات کی شام بھارتی فوج کی جانب سےسول آبادی پر بلاجواز و بلا اشتعال شدید گولہ باری شروع کر دی گئی ہے ۔۔ سرحدی مواضعات رڈ۔ کٹھار۔پھلاح۔ ندھیری۔ گوئی ۔ بٹالی ۔ کنیٹ ۔ برموچ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام کےلیے گھروں سے باہر نکلنا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے اور وہ بدترین مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں

علاقے میں موجود پاک فوج جوابی طور پر کاروائی کر رہی ہے یاد رہے کہ سوموار کے روزاور منگل کی صبح بھی ان علاقوں میں بھارتی فوج نے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی تھی ۔