وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ یہی بھلائی کے کام ہیں جو دنیا و آخرت میں کام آتے ہیں اور یاد رکھے جاتے ہیں۔ انسانیت کی خدمت نیک جذبہ ہے اور اڈے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہمارے لیے ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاران ہی ہمارا اثاثہ ہیں۔وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ خود بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے دوسروں کی مدد کریں
یاد رہے کہ مظفرآباد شہر کے کچھ رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاران میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ڈیوٹی پر مامور اہلکاران کو رضاکاران کی طرف سے چائے پیش کی جاتی ہے




