قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبرکی زیر صدارت ایوان صدر مظفرآباد میں آزادکشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور کی خصوصی شرکت۔ اس موقع پر اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان خٹک، انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیرکیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادجموں وکشمیرخوشحال خان خٹک نے قائمقام صدر آزادکشمیرچوہدری لطیف اکبر اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزادکشمیر میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ قائمقام صدر آزادکشمیرچوہدری لطیف اکبر نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان خٹک اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیرکیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں امن و امان کے قیام کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے اور اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ اس موقع پر اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے بلا تفریق بروقت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہو سکے۔
تصویر · فیس بک
مظفرآباد




