میرپور آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی طویل بندش، امن و امان کی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، چیمبر آف کامرس، کشمیر پریس کلب، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بابر علی خان نے کہا کہ انٹرنیٹ بحال ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
مظاہرین کے مطابق مسلسل انٹرنیٹ بندش سے کاروبار، صحافت، طلبہ اور عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔




