قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر اور وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ایوان صدرکشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورت حال، باہمی دلچسپی کے امور اور مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی استحکام، جمہوری روایات کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جاتا رہے گا۔ملاقات میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ریاستی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
تصویر · فیس بک
اسلام آباد




