مری پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس مری میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پارٹی کی دیگر سینئر قیادت شریک ہے جہاں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کابینہ کی تشکیل اور دیگر اہم سیاسی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے سحرش قمر، مریم کشمیری، ناصرہ خان اور نصرت عباسی کے نام زیر غور ہیں۔

اسی طرح اوورسیز کشمیریوں کی مخصوص نشست کے لیے احسان دانش، عبدالرحمن آرائیں، راجہ وسیم اور راجہ جاوید کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو حتمی شکل دینے سمیت حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔