انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی امن استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں اور عوام تک درست، مصدقہ اور ذمہ دارانہ معلومات پہنچانے کو ترجیح دیں۔تقریب میں شرکاء نے پاکستان کی آزادی کی اہمیت، ملکی ترقی اور قومی یکجہتی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وطن عزیز سے محبت اور قومی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیاتقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی استحکام ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کے لیے بھی دعا کی۔
تصویر · فیس بک
کشمیر پریس کلب میرپور میں یوم آزادی کی پروقار تقریب قومی یکجہتی کے فروغ پر زور کشمیر پریس کلب میرپور کے زیر اہتمام پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور قومی جذبے سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں انجمن کے چوہدری محمود سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے، جبکہ پریس کلب کے عہدیداران و اراکین، صحافیوں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران وطن عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے یوم آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان کے دوران برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کی جائیں گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے، اس لیے ہر شہری کو وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ملک سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ موجودہ دور میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد، نظم و ضبط، برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں اسی وقت ترقی کرتی ہیں جب ان کے افراد ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے کشمیر پریس کلب میرپور کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری معاشرے میں شعور اجاگر کرنے، عوام کو باخبر رکھنے اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار صحافت معاشرے میں مثبت سوچ برداشت اور قومی شعور کو پروان چڑھانے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔




