پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ پروقار تقریب میں قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر اور وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شرکت.

تقریب میں اعلیٰ حکومتی افسران عسکری قیادت اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قائم مقام صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو سلامی پیش کی، اس موقع پر پاکستان کا قومی پرچم سربلند کرکے قومی ترانہ پیش کیا گیا اور پاکستان سے والہانہ محبت کا عملی اظہار کیا گیا ۔

یومِ آزادی کی اس پروقار تقریب میں سول سوسائٹی کی شرکت اور عوامی جوش و جذبے کے اظہار نے پاکستان سے لازوال محبت نے تقریب کو مذید پرُ جوش بنا دیا۔

پاکستان زندہ باد۔

آزاد کشمیر پائندہ باد۔