انہوں نے کہا کہ سوشل فیکٹری کو نقصان پہنچانا اور بچوں و خواتین کو استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا مقصد ریاستی اداروں کو مفلوج کرنا اور ریاستی امن خراب کرنا ہے۔خاور علی شوکت کے مطابق ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، تاہم اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی رِٹ کو چیلنج کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
تصویر · فیس بک
ایس ایس پی خاور علی شوکت نے عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو گمراہ کرکے ریاست کے خلاف اکسایا گیا جبکہ حالیہ پرتشدد واقعات کمیٹی کے مبینہ ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں۔




